ہندوستان نے ڈوکلام سے فوج ہٹالی!

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ڈوکلا م سے اپنی فوج کو ہٹا لیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہو چنینگ نے کہا کہ 28 اگست کو دوپہر سے پہلے ہی ہندوستان نے اپنے تمام فوجیوں اور جنگی سامان کو ڈوکلام سے ہٹا لیا ہے۔ چین تاریخی حد بندی معاہدوں کے مطابق اپنے اقتدار اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ 18 جون سے ہندوستانی فوج ڈوکلام میں تھی۔چین نے مختلف سفارتی چینلوں کے ذریعے ہندوستان سے بات چیت کی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ چین حکومت ہند کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ امید ہے کہ ہندوستان سرحد پر استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تاریخی معاہدے پر عمل کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Doklam stand off ends indian troops withdraw in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply