کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے صرف بے روزگاروں کی فوج تیار کی

نئی دہلی:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کرپشن کے کئی معاملات پر سابق یو پی اے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دنیا بھر میں ملک کی ساکھ خراب کر تی رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس گجرات میں وکاس کا سوال اٹھا رہی ہے۔ لیکن وہ راہل گاندھی سے صرف ایک سوال کرنا چاہتے ہیںکہ اگر گجرات میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے تو 2008میں راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے حکومت گجرات کی کیوںتعریف کی تھی۔بی جے پی نے کانگریس کو راہل گاندھی کے اس بیان پر جواب دیا ہے جس میں انہوں نے نریندر مودی پر طنز کیا تھا۔
راہل نے تسلسل سے کیے گئے تین ٹوئیٹس میں وایر اعظم سے پوچھا تھا کہ ان کی تشہیری مہم اور مالی بد انتظامی کاخمیازہ گجرات کیوں بھگتے۔انہوں نے وزیر اعظم کو اس بات پر بھی لتاڑا تھا کہ وہ اپنی پسندیدہ کمپنیوں کو فائدے پہنچانے کے لیے عوام کا پیسہ کیوں لٹا رہے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کانگریس قیادت والی یو پی اے حکومت کےدور کا زکر کرتے ہوئے کہاکہ اس نے اپنے دور اقتدار میں نریندر مودی کو، جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، پریشان کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیے رکھا ۔ اور اس حد تک آگے چلی گئی تھی کہ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے تک پہنچا سکتی تھی۔
یہی وجہ ہے کہ وہ 2014کے عام انتخابات میںبری طرح ہار گئی۔راج ناتھ سنگھ نے چھوٹا اودے پور ضلع میں جیت پورکے قبائلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قبائلی بہنوں اور بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ذات برادری کی سیاست میں نہ الجھیں بلکہ گجرات کی ماؤں کی کوکھ سے جنم لینے والے نوجوانوں کے روزگار کی فکر کریں۔انہوںنے کہاکہ کانگریس نے تو سوائے بے روزگاروںکی فوج تیار کرنے کے کچھ نہیںکیا۔ انہوں نے قبائیلیوں سے پیل کی کہ وہ کمل کاہی بٹن دبائیں۔راج ناتھ نے مزید کہا کہ کیا کانگریس ہم سے یہ توقع رکھتی ہے کہ جو کام کانگریس 60۔65سال میں نہیں کر سکی وہ ہم چار سال میں کردیں گے۔

Title: does congress expect us to complete work in 4 years what they couldnt in 60 65 years asks rajnath in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply