اتر پردیش کے شہر بلند شہر میںڈاکٹر کا قتل

بلند شہر: اترپردیش میں بلند شہر ضلع کے ککوڈ قصبے میں گزشتہ رات چند غنڈوں نے ایک پرائیویٹ اسپتال میں گھس کر ایک ڈاکٹر کوگولی مار دی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) مان سنگھ چوہان نے بتایا کہ قصبہ ککوڑ میں واقع چوہان نرسنگ ہوم پر موٹر سائیکل پر سوار تین حملہ آور آئے جن میں سے ایک نرسنگ ہوم کے باہر کھڑا ہو گیا باقی دو اندرداخل ہوگئے اور وہاں موجود ڈاکٹر نوید محمد چوہان (45) کو گولی مار دی۔
انہیں شدید زخمی حالت نوئیڈا میں واقع کیلاش اسپتال لے جایا گیا جہاں راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعہ سے مشتعل ہجوم نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ککوڈ۔سکندر آباد شاہراہ پر جام لگا دیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Doctor shot dead in bulandshahr in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply