نوٹ منسوخی اور جی ایس ٹی سے ملکی اقتصادیات آئی سی یو میں پہنچی:راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی پر نوٹوں کی منسوخی کے بعد ہندوستانی معیشت کو دوبارہ زندگی دینے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوٹ منسوخ کرنے اور جی ایس ٹی لاگو کرنے کے یہ نتیجہ برآمد ہوا کہ آج ملکی معیشت آئی سی یو میں پڑی ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کیا ” ڈاکٹر جیٹلی ! نوٹ کی منسوخی اور جی ایس ٹی کے باعث اقتصادیات آئی سی یو میںہے۔آپ کہتے ہیں کہ آپ کسی سے کم نہیں ہیں لیکن آپ کی دوا ؤں میں کوئی اثر نہیں ہے ۔
راہل گاندھی نے جیتلی کو اس وقت نشانہ بنایا جب مودی حکومت نے دو روز پہلے کہا کہ ہندوستانی معیشت مستحکم ہے ۔واضح رہے کہ نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی پر کانگریس اور بی جے پی دونوں مین زبردست لفظی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Doctor jaitley note ban and gst put the economy in icu rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply