دہلی کے سینٹ اسٹیفن اسپتال میں ڈاکٹر کی لاش پائی گئی

نئی دہلی: دارالحکومت کے نامی گرامی سینٹ اسٹیفن اسپتال میں ایک ریزیڈنٹ ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا، جس کی لاش آج صبح اس کے کمرے میں پڑی ملی ہے۔ شمالی دہلی کے ڈپٹی پولس کمشنر جتن نروال نے بتایا کہ پولس کو اس کی اطلاع صبح نو بجے ملی۔ ڈاکٹر کا قتل گلا کاٹ کر کیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت الہ آباد کے باشندے ریڈیولوجی شعبہ کے ڈاکٹر شاشوت پانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس نے اس سلسلے میں مرڈر کا معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
ڈپٹی پولس کمشنر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پولس کو کچھ اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں اور قتل کے پیچھے اسپتال کے ہی ایک ڈاکٹر کا ہاتھ ہونے کا شبہہے۔ شاشوت پانڈے کی لاش جس کمرے سے برآمد ہوئی ہے وہاں وہ ڈیوٹی پر تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق شاشوت پانڈے رات کو ڈیوٹی پر تھا۔ ڈیوٹی روم یا ان کے کمرے تک باہر سے کسی بھی شخص کو رات میں اندر آنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔
ایسے میں اسپتال کے ہی کسی ڈاکٹر کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مسٹر نروال کے مطابق ڈاکٹر کی لاش ملنے کی خبر ملتے ہی پولیس کی فورنسک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تھی اور لاش کا معائنہ کرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ مشتبہ ملزم کی تلاش کے لیے پولیس کو اس کے گھر بھی بھیجی گئی لیکن وہ گھر پر نہیں ملا۔ معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Doctor found dead in delhis st stephens hospital in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply