دہلی میں آوارہ لڑکوں نے ایک ڈاکٹر کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

نئی دہلی:قومی دارالخلافہ دہلی ایک بار پھر اس وقت شرمسار ہوگئی جب شمال مغربی دہلی کے وکاس پوری میں محض کرکٹ کی گیند لگ جانے پر کچھ سر پھرے لڑکے اس قدر آپے سے باہر ہوئے کہ انہوں نے آو دیکھا نہ تاؤ ایک ڈاکٹر کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر ڈالا۔
واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ وکاس پوری کا رہائشی دانتوں کے امراض کا ماہر ڈاکٹر پنکج نارنگ بنگلہ دیش پر ہندوستان کی جیت کی خوشی میں اپنے بیٹے کے ساتھ گھر کے لان میں کرکٹ کھیلنے لگا۔ اسی دوران سڑک سے اسکوٹی پر کچھ لڑکے گذررہے تھے کہ ایک گیند ان میں سے کسی لڑکے کے لگ گئی۔
وہ لڑکے ایسے طیش میں آئے کہ انہوں نے ڈاکٹر کے گھر میں گھس کر اس پر لاٹھی ڈنڈوں اور اینٹ پتھر سے حملہ کر دیا اور ڈاکٹر کو اس کی بیوی بچے کے سامنے گھسیٹتے ہوئے باہر لائے اور اس بری طرح مارا کہ ڈاکٹر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ان کے سالے نے انہیں بچانے کی کوشش کی تو ان لڑکوں نے اسے بھی بری طرح مارا۔پولس نے اس سلسلہ میں 8ملزموں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار شدگان کی شناخت عامر نام کے دو نابالغوں،دیپک اورنصیرکے طور پر ہوئی ہے۔ نصیر کو اصل ملزم بتایا جارہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Doctor beaten to death in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply