گجرات میں 2017 کانگریس کے لیے آر پار کی جنگ ہے:احمد پٹیل

آنند(گجرات):کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ احمد پٹیل نے کہا ہے کہ 2017کے گجرات اسمبلی انتخابات کانگریس کے لیے ریاست میں بی جے پی کو شکست دے کر بر سر اقتدار آنے کا سنہری موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کو ریاست میں جیتنے کا اس سے بہتر موقع دوبارہ نہیں مل سکتا۔
مسٹر پٹیل نے اپنی اور وزیر اعظم مسٹر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے آنندمیں کانگریس کی جانب سے نوٹوں کی منسوخی پر منعقد عوامی بیداری کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ نریندر مودی نوٹوں کی منسوخی اور دیگر مسائل پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وہ اور ان کی پارٹی بی جے پی لوگوں سے صرف وعدے کر رہی ہے اور انہیں گمراہ کر رہی ہے۔ عام لوگوں کو پریشان کرنے والی نوٹوں کی منسوخی پر ریزرو بینک کی خودمختاری کو چھین کر قوانین میں بار بار تبدیلی کی گئی۔
پٹیل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو یہ نہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ ملک ان کی’جاگیر‘ہے کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے غریبوں کے لئے منریگا، فوڈ سیکورٹی، تعلیم کا حق قانون وغیرہ نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی کام کئے تھے اور وزیر اعظم منموہن سنگھ نے عالمی بحران میں بھی ملک کو اس کے اثرات سے بچایا تھا پر بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوامی فلاح و بہبودکی اسکیموں کے لئے فنڈ کم کر دئے۔
کئی کسان مخالف فیصلے کئے گئے۔ مودی حکومت اپنا ایک فیصلہ ناکام ہوتے ہی دوسرے منصوبے کا اعلان کر دیتی ہے۔ اس کی سوچھتایوجنا ، اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا اور آخر میں کیش لیس انڈیا تمام پروگرام ناکام ہو گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Do or die battle for congress in 2017 gujarat assembly elections ahmed patel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply