تمل ناڈو میں ڈی ایم کے ممبران اسمبلی پر حملے کی مخالفت میں پارٹی کارکنوں کی بھوک ہڑتال

چنئی:تمل ناڈو اسمبلی میں ہفتے کو ہوئے پرتشدد واقعات اور اپنے اراکین اسمبلی پر ہوئے حملے کی مخالفت میں اپوزیشن دراوڑ منیتر کشگم (ڈی ایم کے) نے ایک دن کی بین ریاستی بھوک ہڑتال کر دی۔ اپوزیشن کے رہنما اور ڈی ایم کے کے ایگزیکٹو چیئرمین ایم کے اسٹالن کے اعلان کے بعد ریاست کے تمام ضلع ہیڈکواٹر میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور سابق وزراء نے بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔
گزشتہ اتوار کو ممبران اسمبلی کے ساتھ ملاقات کے بعد بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر اسٹالن نے کہا تھا کہ اپوزیشن اراکین کے خلاف حکمران انا ڈی ایم کے کی طرف سے کی جا رہی زیادتی اور ‘جمہوریت کے قتل’ کی مذمت کرنے کے لئے تحریک چلائی جائے گی۔ جس کا آغاز ایک روز کی بھوک ہڑتال سے ہوگا۔واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی میں گزشتہ ہفتے کو شدید ہنگامے اورڈی ایم کے کے اراکین کے اجتماعی اخراج کے بعد وزیراعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے اپنی حکومت کی حمایت میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dmk observing hunger strike in tamil nadu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply