سرحد پر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لمحات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اس برس جموں و کشمیر کے گریز سیکٹر میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تہوار کے دن کے ان پلوں کو جو انہوں نے اپنے فوجی کنبہ کے ساتھ گذارے کبھی نہیں بھول سکتے۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر جن مشکل اور تکلیف دہ حالات کا سامنا کرتے ہوئے سلامتی دستے ملک کی حفاظت کرتے ہیں میں اس جدوجہد، ایثار اور قربانی کے جذبہ کے لئے تمام اہل وطن کی طرف سے ہر جوان کے تئیں احترام کا اظہار کرتا ہوں۔اتوار کے روز اپنے ماہانہ پروگرام کے مطابق آکاش وانی سے نشرمن کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی فوجی جوان نہ صرف اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مستعد رہتے ہیں بلکہ امن کا پیامبر بن کر دنیا بھر میں ہندوستان کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔
اور میں ان کے اس جذبہ ایثار کو سلام کرتا ہوں۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کھادی اور ہینڈلوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ اب بنکروں اور غریبوں کی زندگی میں غیرمعمولی تبدیلی لانے کا ذریعہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دور تھا جب ’کھادی فار نیشن‘ اور ’کھادی فار فیشن‘ کہا جاتا تھا لیکن اب یہ شعبہ بنکروں اور غریبوں کی زندگی میں تبدیلی و خوشحالی لانے میں نمایاں کردارادا کررہا ہے۔مسٹر مودی نے کہاکہ اس برس دیوالی میں کھادی اور ہینڈلوم مصنوعات کی زبردست فروخت ہوئی جس کا فائدہ بنکروں اور غریبوں کو ملا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Diwali celebration with soldiers unforgettable says pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply