بیک وقت پارلیمنٹ و اسمبلی انتخابات :کانگریس نے لوک سبھا تحلیل کرنے کہا

نئی دہلی: ملک میں ایک رینک ایک پنشن کی طرح ایک نیشن ایک الیکشن فارمولے پر عمل کرنے کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ کی بیک وقت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی تجویز پر بحث بڑھتی جارہی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی حزب اختلاف کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور فوری طور پر لوک سبھا تحلیل کر کے پارلیمنٹ اور تمام اسمبلیوں کے ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں۔

دوسری جانب این ڈی اے کی حلیف پارٹی جے ڈی یو کے صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات ساتھ ساتھ کرانے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔وہیں اس معاملہ پر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے قانون بننے کے بعد ہی ایک ساتھ انتخابات کرانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

نتیش کمار نے کہا کہ ان انتخابات میں یہ ممکن نہیں ہے کہ لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگرچہ نظریاتی اعتبار سے یہ درست ہے لیکن فوری طور پر یہ ممکن نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات تو ویسے بھی لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ہی ہوتے ہیں۔ہمارے پاس مشینیں ہوں گی تو کوئی دقت نہیں ہوگی۔لیکن ایوان کی میعادمیں کمی یا توسیع کرنی ہے تو اس کے لیے قانون بنانے کی ضرورت پڑے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dissolve lok sabhacongress dares pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply