وزیر کامرس نرملا رمن کااقتصادی اصلاحات تیزی کے ساتھ نافذ کرنے کی ضرورت پر زور

نئی دہلی:کامرس اینڈ انڈسٹری کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کاروبار کے موافق ماحول کے سلسلے میں عالمی بینک کی فہرست میں ہندستان کی نچلی درجہ بندی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اقتصادی اصلاحات کو تیزی اور موؤثر طریقے سے لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کاروبار میں موافق ماحول پیدا کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو نافذ کرنے کے بارے میں ریاستوں کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ میں حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور تدابیر کو نہیں مانا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نقطہ نظر کے مطابق حکومت کے کاروبار کے موافق 50 سرفہرست ممالک میں ہندستان کو شامل کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ریاستی حکومتیں بھی اپنی سطح پر کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ حکومت نے کاروبار کا موافق ماحول بنانے کی سمت میں صحیح قدم نہیں اٹھائے ہے تاہم مرکز کو اس معاملے میں ریاستی حکومتوں کے کردار اور فعالیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پورے عمل کو زیادہ مؤثر طریقے سے لاگو کیا جانا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Disappointed at indias low ranking but need to reform faster says nirmala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply