مدھیہ پردیش کی ایک عدالت سے فیصلہ سنتے ہی دو ملزم فرار

ٹیکم گڑھ:مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ضلع کے نواڈی کی ایک عدالت میں گولی چلانے کے معاملے میں پیش کئے گئے دو ملزم جج کا فیصلہ سننے کے بعد عدالت سے اچانک غائب ہو گئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کو دو ملزم انل اور جتیندر یادو کو اڈیشنل سیشن جج آر پی سونکر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہاں جج فیصلہ سنا رہے تھے تبھی دونوں ملزم پولیس کی نظر بچا کر غائب ہو گئے۔
عدالت نے ان دونوں ملزمان کو لوٹ کے ارادے سے اسٹون کریشر کے دو سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کرنے کے معاملے میں سات۔ سات سال کی سزا سنائی ہے۔ پولیس اب ان دونوں ملزمان کی تلاش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Disappear from court after hearing the judgment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply