یو پی میں اگلے مرحلوں کی پولنگ کے لیے پرینکا اور ڈمپل مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گی

نئی دہلی:اترپردیش اسمبلی کے انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت جواب دینے کے لئے کانگریس کی اسٹار کمپینر پرینکا گاندھی واڈرا اب رائے بریلی کی اسمبلی کے بعد سماج وادی پارٹی کی رہنما اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کو رفتار دینے کے لئے مشترکہ مہم چلانےکی منصوبہ بنا رہی ہیں۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ساتھ لکھنؤ میں جس طرح دو بار مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی اسی طرح کانگریس پرینکا اور ڈمپل کو ایک ساتھ اسٹیج پر اتارنا چاہتی ہے تاکہ عوام کی توجہ زیادہ سے زیادہ اپنی طرف مبذول کی جاسکے۔ کانگریس کے ذرائع کے کہنا ہے کہ راہل اور اکھلیش کی مشترکہ پریس کانفرنس کا دونوں جماعتوں کو بہت فائدہ ملا تھا اسی طرح پارٹی چاہتی ہے کہ ان دونوں خواتین کو اتار کر اتحاد کو مزیدمضبوط بنایا جائے۔
دونوں خواتین بہت زیادہ بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم گڑھ اور پوروانچل کے علاقے میں پرینکا اور ڈمپل مشترکہ ریلی کر سکتی ہیں۔

Title: dimple yadav and priyanka gandhi joint election campaign | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply