دگ وجے سنگھ کی سب سے چھوٹی بیٹی انتقال کر گئی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کی بیٹی کارنیکا کماری کا جمعہ کی صبح انتقال ہو گیا وہ 37سال کی تھیں اورکینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ جنوبی دہلی کے علاقہ ساکیٹ میں واقع میکس اسپتال کے ذرائع کے مطابق کارنیکا نے صبح سوا پانچ بجے آخری سانس لی۔کارنیکا کا جسد خاکی آخری رسوم ادا کرنے کے لیے احمد آبا دلے جایا گیا ۔ان کے سسرال والے وہیں رہتے ہیں۔ کانیکا کی والدہ آشا سنگھ کا بھی جودگ وجے کی پہلی بیوی تھیں، طویل عرصہ تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 27فروری2103کو انتقال ہوگیاتھا ۔کانگریس صدر سونیا گاندھی، کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سینیئر پارٹی لیڈر غلام نبی آزادکے ہمراہ 64لادھی اسٹیٹ میں واقع مسٹر سنگھ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے تعزیت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Digvijayas daughter dies of cancer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply