مدھیہ پردیش کے کھیتیا شہر میں ہیضہ سے پانچ ہلاک، 140 افراد متاثر

بروانی:مدھیہ پردیش میں کھیتیا شہر علاقہ کے درجن بھر گاؤں میں اسہال (ڈائریا) سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اس بیماری کی وبائی شکل اختیار کرنے سے تقریبا 140 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
علاقہ کے پنسیمل حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی دیوان سنگھ پٹیل نے کہا کہ ڈائریا پھیلنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ، لیکن انہوں نے اس معاملے میں اعلی سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھیتیا اور پنسیمل میں واقع اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ آفیسر رجنی ڈابر نے بتایا کہ ڈائریا سے متاثر ایک چار ماہ کےبچے نے گزشتہ روز اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑدیا۔ اسی طرح ایک دیپک چودھری (23) کی ہفتہ کے روز اسی بیماری سے موت ہوگئی تھی۔ فی الحال مختلف اسپتالوں میں اس بیماری سے متاثر 76 افراد کا علاج چل رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Diarrhoea claims 5 lives in barwani 140 affected in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply