آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا دہلی کی ڈائمنڈ جوبلی منائی گئی

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے معیاری حفظان صحت میں قابل قدر تعاون کیا ہے۔ اس نے ایک علاج فراہم کرنے والے تحقیقی ادارے اور تعلیمی ادارے کے طور پر پچھلی 10 دہائیوں میں پوری ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیئے ہیں۔
یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مسٹرجے پی نڈا نے یہاں دہلی کے ایمس کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب میں کہی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دہلی کے ایمس نے 2015۔16 کے دوران 30 لاکھ باہری مریضوں کا اعلاج کیا، ڈھائی لاکھ مریضوں کا اسپتال میں داخل کرنے کے بعد علاج کیا گیا اور تقریبا ڈیڑ ھ لاکھ سرجری انجام دی ہیں۔
خصوصی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے مسٹر جے پی نڈا نے مزید کہا کہ اس ادارے نے ہمیشہ ہی علم حاصل کرنے کے اعلیٰ ترین معیار کر برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں پورے ملک کے بہترین صلاحیتوں والے نوجوان طلباداخلہ لیتے ہیں اور غریب سے غریب تر لوگوں کی خدمت کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ یہاں سے کامیاب ہوکر نکلتے ہیں

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Diamond jubilee celebration of aiims new delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply