ڈھاکہ کیفے بم دھماکے کا اصل ملزم کولکاتامیں گرفتار

کلکتہ:بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے غیرملکی ریسٹورنٹ میں ہوئے دھماکے معاملہ میں مطلوب جماعت المجاہدین کا مبینہ رکن محمد ادریس کو مرکزی کلکتہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وہ گزشتہ ایک ہفتے سے یہاں روپوش تھا۔ محمدادریس یکم جولائی 2016کو ہوئے کیفے دھماکہ میں سب سے مطلوب ملزم ہے۔اس دھماکے میں 20افراد کی موت ہوگئی تھی۔یہ شخص بڑا بازار علاقے میں چھپا ہوا تھا۔
اس کی گرفتاری دہلی پولس کی اس رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا تھا کہمحمد ادریس کلکتہ اور حیدرآباد میں رہ کر روہنگیائی مسلمانوں پر ہورہے مظالم کو بیان کرکے نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhaka attack suspect held in kolkata in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply