منھ توڑ جواب دیا جائے گا:لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ

نئی دہلی:ہندوستانی فوج نے نہایت سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اڑی حملے کا معاملہ براہ راست فوجی سطح پر پاکستان سے اٹھایا کیونکہ اس میں پاکستان کو مرکز بناکر سرگرم جیش محمد کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت ملے ہیں۔
ڈائرکٹر جنرل (ملٹری آپریشنز) لیفنٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے یہاں وزارت دفاع کے وار روم میں ایک غیر معمولی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ پاکستان کے سامنے اٹھایا ہے کیونکہ مقتول دہشت گردوں کے پاس سے بر آمد کچھ ہتھیاروں پر پاکستان کے نشانات ہیں۔
ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ ہندوستانی فوج دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dgmo lt gen ranbir singh promises befitting reply in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply