وزیر اعلیٰ مہاراشٹرفڈنویس اور مرکزی وزیرگڈکری بال بال بچ گئے

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس اور مرکزی وزیر برائے نقل و حمل نتن گڈکری جمعرات کے روز کرشماتی طور پر بال بال بچ گئے جب ان کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر اتارتے وقت اسے ایک تارکی زد میں آنے سے عین وقت پر بچا لیا۔بتایا جاتا ہے کہ فڈنویس اور گڈکری ممبئی کے قریب میرا روڈ پر ایک پروگرام میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔
ان کے ہیلی کاپٹر کو ایک اسکول کے احاطے میںاترنا تھا لیکن لینڈنگ کرتے ہوئے پائلٹ کو وہاںایک تار پڑا دکھائی دیا اس نے فوراً ہی ہیلی کاپٹر کو واپس میںفضا میں بلند کر لیا اور پھر ایک محفوظ مقام دیکھ کر اسے وہاں اتارلیا۔ورنہ تار کی رگڑ سے ہیلی کاپٹر آگ لگ جانے سے دھماکہ سے پھٹ سکتا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Devendra fadnavis nitin gadkari have a narrow escape helicopter mishap averted in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply