مودی حکومت کے تین سال ”ترقی ، شفافیت اور لیاقت“ کے رہے ہیں: مختار عباس نقوی

پاکور(جھارکھنڈ):اقلیتی امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے تین سال ”ترقی ، شفافیت اور لیاقت“ کے سال رہے ہیں۔ مختار عباس نقوی نے مختلف پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے مرکز میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے مکمل ہونے کے موقع پر جھارکھنڈ کے پاکور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں این ڈی اے حکومت کی متعدد فلاحی اسکیموں کے بارے مطلع کیا۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران ہندوستان کی اقتصادی شرح ترقی 7 فیصد رہی ہے۔ہندوستان دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ممالک میں سے ایک بن چکا ہے۔ ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی کامیاب کہانی کو دنیا بھر نے تسلیم کیا ہے۔ این ڈی اے کی حکومت ملک کے نوجوانوں کی ترقی کے تئیں پابندعہد ہے۔”مدرا یوجنا“، ”اسٹینڈ اپ انڈیا“اور ”میک ان انڈیا“، جیسی اسکیموں نے روزگار کے متلاشیوں کو روزگار پیدا کرنے والوں میں تبدیل کردیا ہے۔یہ اسکیمیں نوجوانوں اور خواتین کو با اختیار بنانے کی گارنٹی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Development transparency efficiency in last three years mukhtar abbas naqvi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply