بم دھماکوں سے پہچانے جانے والے جگدل پور کی شناخت آج ہوائی اڈے سے ہے:وزیر اعظم

رائے پور: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ کے بستر ضلع کیجس کی کل تک شناخت بم دھماکوں سے ہوتی تھی آج جگدل پور ہوائی اڈے سے ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آدی واسیوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحفظ جنگلات قانون کو سختی سے نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بظاہر نکسلیوں کو ، جو تشدد برپا کیے ہیں،بالواسطہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کا جواب صرف اور صرف ترقی ہے ۔

وزیر اعظم نے اسکولی بچوں سے بھی ملاقات کی اور جمعرات سے روس میں شروع ہورہے فٹبال ورلڈ کپ کو دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ محنت کریں، پڑھیں، خوب کھیلیں اور بڑے ہوکر بڑے کام کریں۔

مسٹر مودی نے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد کرسٹل ہاوس اسکول نیارائے پور کے بچوں سے ملاقات کی۔ بچوں نے بڑی معصومیت سےمسٹر مودی دن بھر کے اپنے معمولات اور صفائی ستھرائی کی باتیں بتلائیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ نہ صرفخود کچرا نہیںپھیلاتے بلکہ دوسروں کو بھی کچرا پھیلانے سے روکتے ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم جب ایک روزہ دورہ چھتیس گڑھ کے لیے ریاستی دارالخلافہ رائے پور پہنچے تو ہوائی اڈے پر وزیر اعلیٰ رمن سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے خیر مقدم کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Development is the only answer to violence pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply