تمام ثبوت دینے کے دباوجود پاکستان داؤد ابراہیم کو ہند کے حوالے نہیں کرے گا:چدمبرم

نئی دہلی: کانگریس لیڈر و سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ تمام ثبوت بہم پہنچائے جانے کے باوجودپاکستان انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو ہندوستان کو نہیں سونپے گا۔
پی چدمبرم نے یہ بات سی این این نیوز پر اس ویڈیو کے، جس میں کراچی کے کلفٹن علاقہ میں داؤد کی رہائش گاہ دکھائی گئی ہے، دکھائے جانے کے ایک روز بعد کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کتنے ہی ٹھوس اور پختہ ثبوت کیوں نہ پیش کر دیے جائیں پاکستان نہ صرف داؤد کو ہند کے حوالے نہیں کرے گا بلکہ اس بات کا بھولے سے بھی اعتراف نہیں کرے گا کہ داؤد نے پاکستان میں پناہ چاہی تھی۔وہ اس ضمن میں کوئی اطلاع ہندوستان کو نہیں دےگا۔
چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں بھی داو¿د کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی لیکن پاکستان ہمیشہ ہی اس کی تردید کرتا رہا۔ساری دنیا داو¿د ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی سے واقف ہے اور یہ بھی جانتی ہے کہ داو¿د ابراہیم کا ایک پتہ پاکستان میں بھی ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ ہم نے بارہا پاکستان کو اس سے باخبر کیا لیکن وہ بلا تامل اس کی تردید کرتا رہا۔
بہت سے افراد نے اس مکان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ مکان ہے جہاں داو¿د ابراہیم رہتا ہے۔وہ کبھی دوبئی میں اور کبھی پاکستان میںقیام کرتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Despite all proofs pakistan will never give dawood ibrahim to india chidambaram in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply