الیکشن کمیشن سے عام آدمی پارٹی کی تسلیم شدہ حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے اراکین نے آج لوک سبھا کے توسط سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ عام آدمی پارٹی کی تسلیم شدہ حیثیت ختم کردے۔
بی جے پی کی میناکشی لیکھی نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ عام آدمی پارٹی کی ایک خاتون کارکن کے خود کشی کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خاتون نے پولیس میں پہلے جو شکایت درج کرائی تھی اس میں صاف کہا گیا ہے کہ پارٹی کے کچھ لوگ اسے پریشان کر رہے ہیں۔
محترمہ لیکھی نے کہا کہ اس معاملے میں پارٹی کے ایک رکن اسمبلی اور صوبائی صدر کا نام آ رہا ہے۔ خواتین پر سیاست میں آگے بڑھنے کے لئے پارٹی کے بڑے لیڈروں سے نزدیکیاں بڑھانے کا دباؤ ڈالا گیا جو انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ اسے ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہئے۔
یہ واقعہ بتاتاہے کہ پارٹی کے اندر خواتین کی حالت کیا ہے۔ یہ خواتین کے جنسی استحصال اور انہیںخودکشی پر اکسانے کا معاملہ ہے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن کو ایسی پارٹی کی تسلیم شدہ حیثیت ختم کر دینی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Derecognise aam aadmi party demands congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply