ڈیرہ سچا سودا تشدد معاملے میں گرفتاریاں جاری، گرفتار شدگان کی تعداد960ہو گئی

پنچکولہ:  ہریانہ پولیس نے سرسا کے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو عصمت دری معاملے میں پنچکولہ کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کے گزشتہ 25 اگست کو قصوروار قرار دیئے جانے کے بعد ریاست میں بھڑکے تشدد کے سلسلے میں اب تک 960 سے زیادہ ڈیرہ حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ تشدد، آتشزنی، توڑ پھوڑ اور غداری سمیت مختلف دفعات میں ڈیرہ حامیوں کے خلاف اب تک 56 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور اسی کے تحت یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ ان میں سے تقریباً 900 لوگوں کو عدالت میں پیش کرکے ریاست کی امبالہ، کروکشیتر، یمنا نگر اور دیگر جیلوں میں عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کو عدالت نے ضمانت دے دی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار کئے گئے لوگوں سے ڈہرہ کے ذریعہ مجرمانہ سازشوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 25 اگست کو ڈیرہ سربراہ کی پنچکولہ کی سی بی آئی عدالت میں پیشی اور قصوروار قرار دیئے جانے کے بعد پنچکولہ اور ریاست کے دیگر حصوں میں بھڑکے تشدد کے واقعات اور پولیس فائرنگ میں ابتک 40 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس تشدد میں 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے کئی کا اب بھی ریاست اور چنڈی گڑھ کے مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dera violence 960 persons arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply