ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ نے اپنی سزا کو پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

نئی دہلی: ڈیرہ سچا سودا کے سربعراہ گورمیت رام رحیم سنگھ نے دو ریپ کیسز میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلہ کو ، جس میں انہیں20سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے، پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
گورمیت سنگھ روہتک سینٹرل جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔50سالہ رام رحیم نے اپنی پٹیشن میں کہا ہے کہ ان کے خلاف تمام الزامات جھوٹے ہیں اور دعویٰ کیا کہ وہ نامرد ہے اور کسی سے جسمانی تعلقات قائم ہی نہیں کر سکتا۔ تو ریپ کا مرتکب کیسے ہو سکتا ہے۔
گورمیت سنگھ کے وکیل وشال گرگ نروانہ نے کہا ہے کہ ہم نے آج پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں اپیل کر دی ہے ۔ جس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔اس میں اس کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے کہ سی بی آئی نے متاثرہ خواتین کے بیانات شکایت کیے جانے کے6سال بعد قلمبند کیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dera chief gurmeet ram rahim singh moves hc against rape conviction in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply