بڑے نوٹ بند کرنے کے بعد سے جن دھن کھاتوں میں مقررہ حد سے چار گنا زائد رقم جمع کی گئی

مہوبہ:مرکزی حکومت کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کے بعد اتر پردیش کے خشک سالی سے متاثر بندیل کھنڈ میں” پردھان منتری جن دھن یوجنا “کے تحت کھولے گئے بینک کھاتوں میں بہت زیادہ رقمیں جمع ہو رہی ہیں۔
بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمانی آفات اور خشک سالی سے پیدا ہونے والی وجوہات سے گزشتہ ایک دہائی سے بدحالی کا دکھ جھیل رہے بندیل کھنڈ کے سات اضلاع مہوبہ، حمیر پور، باندہ ، چترکوٹ، جھانسی، للت پور اور جالون کے مختلف بینکوں میں جن دھن یوجنا کے تحت کھولے گئے چوبیس لاکھ سے زیادہ کھاتوں میں طے حد سے چار گنا تک زیادہ جمع ہوئی رقم نے بینک حکام کو چونکا دیا ہے۔
بینک ذرائع نے بتایا کہ جن دھن کھاتوں میں زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار کی رقم جمع کی جا سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانچ سو روپے کے بیلنس والے بڑی تعداد میں کھاتوں میں دو لاکھ روپے تک جمع ہونے سے بینک حکام چوکنا ہوگئے ہیں۔
اس کی اطلاع ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو بھیجی گئی ہے۔ زیادہ تر کھاتوں میں یہ رقومات گزشتہ ماہ نومبرکے تیسرے ہفتے میں جمع کی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deposits in jan dhan accounts soar in bundelkhand banks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply