سہارا گروپ سربراہ نے 19جون تک1500کروڑ روپے نہ جمع کرائے تو جیل جانا ہوگا: سپریم کورٹ

نئی دہلی :سیکورٹیز ایکسچینج بورڈ (سیبی) کے ساتھ تنازعہ میں سہارا گروپ سربراہ سبرت رائے نے آج سپریم کورٹ کو تحریری یقین دہانی(انڈرٹیکنگ)کرائی کہ وہ اس سال 15 جون تک سیبی سہارا اکاو¿نٹ میں 1500 کروڑ روپے جمع کرا دیں گے۔ مسٹر رائے نے عدالت کے سامنے 552 کروڑ روپے کا پوسٹ ڈیٹیڈ چیک (پی ڈی سی)بھی جمع کرایا، 15 جولائی تک اس رقم کو کیش کرایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لئے 19 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مسٹر رائے کو اس دن بھی عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا۔ گذشتہ 21 مارچ کو ہوئی سماعت میں عدالت نے اپنے حکم میں ترمیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سہارا گروپ نے 17 اپریل تک5,64,209 کروڑ روپے سیبی کے پاس جمع نہیں کرائے تو پھر وہ امبا ویلی کو نیلام کرنے کی کارروائی شروع کر دے گی۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے گذشتہ 17 اپریل کو ہوئی سماعت میں سہارا گروپ کی پونے واقع امبا ویلی کو نیلام کرنے کا حکم دیا تھا اور مسٹر رائے کو ذاتی طور پر آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے مسٹر رائے آج عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ بنچ نے کہا کہ اگر سماعت کی اگلی تاریخ تک 1500 کروڑ روپے سیبی کے اکاو¿نٹ میں نہیں آئے تو مسٹر رائے کو دوبارہ تہاڑ جیل جانا پڑے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deposite 1500 crore rs by19th june or go to jail sc tells sahara chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply