پاکستانی جیل میں ہلاک ہونے والے کرپال سنگھ کے لواحقین نے پوسٹمارٹم کرانے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی: لاہور کی لکھپت جیل میں پر اسرار طور سے ہلاک ہونے والے ہندوستا نی قیدی کرپال سنگھ کے رشتہ داروں نے پاکستان کے اس دعوے کی تردید کی کہ کرپال کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
انہوں نے حقیقت جاننے کے لیے لاش کا پوسٹمارٹم کرانے کا مطالبہ کیا۔کرپال کے بھانجے نے کہا کہ ہم کیسے مان لیں کہ کرپال سنگھ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ان کی لاش کا پوسٹمارٹم کرانا چاہئے تھا۔ہم سچ جاننا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کرپال کی موت کا معاملہ جب ہندوستان نے اٹھایا تو پاکستان نے صاف کہہ دیا کہ ہندوستانی قیدی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہی ہوئی تھی اور ہر معاملہ کو شک کی نگاہ سے دیکھنا یا اس میں سازش کی بو محسوس کرنا ہر گز مناسب نہیں ہے۔کرپال سنگھ کی11اپریل کو موت ہوئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Denying pakistans claims kirpal singhs family demand for post mortem in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply