گھنے کہرے اور غیر متوقع سرد ہواو¿ں سے دہلی سمیت پورا شمالی ہند ٹھٹھرنے لگا

نئی دہلی:دارالحکومت میں شدید کہرے کی وجہ سے جمعرات کومسلسل دوسرے دن ہوائی،ریل اور سڑک ٹریفک پر برا اثر پڑا۔کہرے کی وجہ سے 100سے زیادہ ٹرینوں کی آمدورفت پر اثر پڑا۔اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 15طیارہ خدمات بھی اس سے متاثر رہیں۔ صبح کے وقت پالم ہوائی اڈے پر حدبصارت تقریباً صفر رہ گئی۔ جس سے طیاروں کی آمدورفت بری طرح متاثر رہیں۔سات گھریلو طیارہ خدمات کے وقت میں تبدیلی کی گئی اور دو منسوخ کر دی گئیں۔ کہرے سے ریلوے ٹریفک بہت بری طرح متاثر ہواہے۔دہلی آنے والی راجدھانی ایکسپریس سمیت94ریل گاڑیاں کئی کئی گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ16 ٹرینوں کی دہلی سے روانگی کے وقت میں تبدیلی کی گئی اور دو گاڑیاں منسوخ کر دی گئیں۔ سڑک ٹریفک پر بھی کہرے کا کافی اثر دیکھا گیا۔تمام گاڑیاں دن میں بھی ہیڈ لائٹس جلا کر چلائی جارہی تھیں۔محکمہ موسمیات نے ابھی کئی دن کہرے کا اثر برقرار رہنے کی وارننگ دی ہے۔کہرے کے ساتھ ساتھ سردی بھی بڑھ گئی ہے اور صبح کے وقت ٹھنڈی ہوا ئیں چلنے سے گھر سے باہر نکلنے والے سردی سے ٹھٹھر رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dense fog unexpected chill greet delhi ncr rest of northern india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply