گھنے کہرے کے باعث بہار اور اتر پردیش میں سڑک حادثات میں 18 ہلاک

نئی دہلی: کل رات بہار اور ا تر پردیش میں گھنے کہرے کے باعث مختلف سڑک حادثات میں کم ا زکم 18افراد ہلاک ہو گئے۔ اتر پردیش کے نوئیڈا، کاکوری اور ملیح آباد میں زبردست دھند کی وجہ سے علیحدہ سڑک حادثات میں 8افراد ہلاک ہوئے۔
سیتامڑھی اور بھاگلپور ضلع میں ہوئی سڑک حادثات میں چار نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ جبکہ بہار کے اورنگ آباد، سیتا مڑھی اور بھاگلپور میں10افراد گھنے کہرے کا شکار ہو کر موت کے منھ میں چلے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بہار کے اورنگ آباد میں قومی شاہراہ دو پر خراب روشنی کے باعث اس وقت پانچ افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہو گئے جب انکی کار دھند کے باعث سڑک پر کھڑے ٹرک کو نہ دیکھ سکی اور اس سے بری طرح ٹکرا گئی۔ دوسرا حادثہ سیتامڑھی ضلع کے رونی سید پور تھانہ علاقے کے قومی شاہراہ 77 پر کٹرا موڑ کے قریب کل رات س وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔
مرنے والوں کی شناخت تلک سہنی (29)، بالک سہنی (35) اور پرمود سہنی (19) کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک ہی موٹرسائیکل پر چار نوجوان سوار مقامی بازار سے اپنے گھر اسی تھانہ علاقے کے منن پور گاؤں واپس آ رہے تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سیتامڑھی صدر ہسپتال بھیج دی گئی ہیں۔
بھاگلپور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کھلگؤں تھانہ علاقے کے وبھنگاما کے قریب قومی شاہراہ 80 پر دیر رات ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوئی ٹکر میں کشن یادو (34) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ??لگاوں سب ڈویژنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مرنے والا اور زخمی ایک چاری تھانہ علاقے کے بدھوچک گاوں کے رہائشی تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dense fog kills18 in road mishaps in uttar pradesh and bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply