دہلی پر پھر کہرے کہ دبیز چادر تن گئی،ٹرین و فضائی سروس متاثر

نئی دہلی:چار دنوں کی راحت کے بعد دہلی میں آج ایک بار پھر صبح دھند چھائی رہی جس سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 50 میٹر سے بھی کم دوری تک ہی دیکھا جا سکتا تھا۔ اس سبب سے کم سے کم تین بین اقوامی پروازوں کو دہلی کی بجائے دوسرے ہوائی اڈوں پر اترنا پڑا اور کئی دیگر اڑانیں متاثر ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ بدھ سے قومی دارالحکومت میں تین چار دنوں تک صبح دھند چھائی رہ سکتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ خلیج بنگال میں آنیوالے طوفان سے مشرق سے چلنے والی تیز ہواو¿ں نے اترپردیش کی دھند کو دہلی تک پہنچا دیا ہے۔تین بین الاقوامی پروازوں کو دہلی کی جگہ نزدیکی ہوائی اڈوں پر اتارنے کے علاوہ کئی طیاروں کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی۔ ان کی پرواز میں تاخیر ہوئی. وارانسی، پٹنہ اور لکھنو¿ میں بھی گھنی دھند کی وجہ وہاں کے لئے کچھ پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔تاہم طیاروں کی آپریشنل مکمل طور پر بند نہیں ہوا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dense fog hits air and rail traffic in delhi and north india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply