دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں گھنے کہرے کے ساتھ سردی کی آمد آمد

نئی دہلی: دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی نے دستک دے دی ہے۔ بدھ کو صبح سے ہی دہلی، پنجاب، ہریانہ ،مغربی اتر پردیش اور چنڈی گڑھ سمیت پورے شمالی ہند میں گہری دھند چھائی ہوئی ہے۔
ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے ہر شخص ٹھٹھر رہا ہے۔ کیونکہ دھند کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر ہو رہی برفباری کا اثر میدانی علاقوں میں نظر آ رہا ہے۔
کہرے کے باعث شہرمیں سڑکوں پر 800اور ہوائی اڈے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 400 میٹر کے بعد کچھ نظر نہیں آ رہا۔ دہلی اور لکھنؤ سے نصف درجن سے زیادہ پروازیں وقت پر روانہ نہیں ہو سکیں۔دہلی۔گڑگاؤں اور دہلی۔
نوئیڈا ایکسپریس وے پر گاڑیاں بھی سست رفتار سے چل رہی ہیں۔ مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں میں بھی گہری دھند چھائی رہی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dense fog engulfs north india flights at delhi lucknow airports delayed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply