بنگال میں ڈینگو سے 7افرادہلاک

کولکاتا:مغربی بنگال میں ڈینگو کا قہر جاری ہے ، گزشتہ 4دنوں میں سات افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ 24گھنٹے میں یہ تیسری موت ہے۔ جنوبی 24پرگنہ کے رہنے والے دسویں جماعت کے طالب علم جیوتی بیوراگی اور ہوڑہ کے صنعتی علاقے کے رہنے والے دو افراد کی گزشتہ 24گھنٹے میں ڈینگو سے موت ہوگئی ہے۔
ان تینوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق کولکاتا شہر اور آس پاس کے شہر میں کل 800افراد وائرل بخار میں مبتلا ہیں۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ کئی لوگوں نے گردے اور لیور میں درد کی شکایت کی ہے۔یہ ڈینگو کی علامات میں سے ہیں۔وزیر مملکت برائے صحت ششی پانجا نے ہوڑہ کے اسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈینگو کے واقعات سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو اعلیٰ سطحی میٹنگ کرکے ڈینگو سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا اور سرکاری عمارتوں، اسکول و کالج، اسٹیشن ، میٹرو اسٹیشن ، بس اسٹاپ اور دیگر اجتماعی جگہوں پر پانی نہ ٹہرنے دینے کیلئے ہدایات دی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dengue claims seven lives in bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply