بڑے نوٹ بندکرنے کا فیصلہ آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا اسکینڈل: کیجریوال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نوٹ بندی کو آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھپلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا “نوٹ بند کرنے کا فیصلہ آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھپلہ ہے۔ امیر لوگوں سے پیسے لے کر وہ غریبوں کو خالی پیٹ قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ مودی جی نے ملک کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔
” وزیر اعلی نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نوٹ بندی معاملے پر کل آزاد پور منڈی میں منعقد ان کے جلسے سے خطاب کریں گی۔ ترنمول کانگریس نے بھی اس معاملے پر راشٹرپتی بھون تک مارچ کیا جس میں مسٹر کیجریوال تو شامل نہیں ہوئے لیکن ان کی پارٹی کے ایم پی بھگوت مان نے پارٹی کی نمائندگی کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetization the biggest scam says arvind kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply