نوٹ بندکرنے کے فیصلہ سے سماج کا ہر طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے: وزیر اعلیٰ اترپردیش

جون پور:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ بغیر سوچے سمجھے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ نوٹ بندی کے فیصلے نے سماج کے ہر طبقے کو پریشانی کے بھنور میں دھکیل دیا ہے۔ شاہ گنج میں ریاست کے وزیر توانائی شیلیندر یادو للئی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے آئے مسٹر یادو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نوٹ بندی کا فیصلہ اترپردیش اسمبلی الیکشن کے لئے کیا ہے تاکہ بی جے پی کو فائدہ مل جائے۔
یہ قدم بغیر تیاری کے جلد بازی میں اٹھایا گیا۔ اس سے کسان ، مزدور اور تاجر سمیت ہر طبقہ پریشان ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کے پس پشت مقصد اگر کالا دھن او ربدعنوانی مٹانا تھا تو پھر دو ہزار روپے کا نوٹ کیوں لایا گیا۔ اس سے تو کالا دھن جمع کرنے والوں کو آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں کالا دھن اور بدعنوانی کے خلاف ہوں لیکن اچانک نوٹ بندی سے ریاست اور ملک کی عوام پریشان ہے۔ نوٹ بندی کرکے مرکز ی حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور انہیں گمراہ کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetization introduced with eye on up polls says akhilesh yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply