نوٹ بند کیے جانے سے لوگوں کاکاروبارا و رروزگار ہی بند ہو گیا: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے کہا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کا اعلان کرکے مودی حکومت نے عوام کے سامنے نقد ی کی قلت ہی پیدا نہیں کی بلکہ اس کے اس فیصلے نے ملک میں لوگوں کےلئے کاروبار اور روزگار کے مواقع بھی ختم کردئے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے ملک میں نقد ی کا جو بحران پیدا ہوا ہے اس سے لوگ نہ صرف بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر اپنے کھاتے سے محدود رقم پانے کےلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں بلکہ تاجربرادری بھی بحران بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد سے اب تک دس لاکھ افراد ملازمتوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔کیونکہ آجروں کے پاس انہیں تنخواہ دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے ۔
چونکہ بیشتر ملازمین پردیسی تھے اور کرایے کے مکان میںرہائش پذیر تھے اس لیے کرایہ ادا نہ کر پانے کے باعث وطن واپس جا رہے ہیں۔ان سب منفی صورت حال کے باوجود مودی حکومت اپنے کارنامے گنواکر اپنی پیٹھ تھپتھپانے میں لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب پیٹھ ٹھوکنے سے بات نہیں بنے گی حکومت کو جواب دیناہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation will lead to large scale job loss congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply