منموہن سنگھ نے نوٹ بندش کو منظم لوٹ اور قانونی غارت گری قرار دیا

احمد آباد: سابق وزیر اعظم و ماہر اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک بار پھر راجیہ سبھ میں کہے گئے اپنے ان الفاظ کا اعادہ کیا کہ نوٹ بندش ایک منظم لوٹ کھسوٹ اور قانونی طور پر تباہی مچانا ہے۔
انہوں نے نوٹ بندش کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر گجرات کے شہر احمد آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندش اقتصادیات اور جمہوریت دونوں کے لیے یوم سیاہ ہے۔ دنیا میں کہیں بھی کوئی جمہوریت ایسا مطلق العنانہ فیصلہ نہیں کیا جاتا۔انہوںنے مزید کہا کہ نوٹ بندش اور اشیاءو خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) غلط انداز سے اور عجلت میں نافذ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے یہ بات پورے وثوق سے کہی کہ این ڈی اے حکومت کی نام نہاد اقتصادی اصلاحات سے صرف چین کو فائدہ ہوا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ کای بلٹ ٹرینوں کا سوال اٹھانے سے کوئی ترقی مخالف ہو جاتا ہے اور جی ایس ٹی اور نوٹ بندش کا معاملہ اٹھانے سے کوئی ٹیکس چور ہو جاتا ہے؟
ڈاکٹر سنگھ نے گجرات حکومت پر بھی الزام لگایا کہ وہ زمینیں قبائلیوں کو کھیتی کے لیے دینے کے بجائے وہاں صنعتیں لگانے کے لیے فروخت کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation was a black day for our economy democracy manmohan singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply