مودی حکومت نے نوٹ بندش سے عوام کو بھکاری بنا دیا:شیو سینا

ممبئی: بی جے پی کے انلیڈروںپر جو وزیر اعظم نریندر مودی کو ”ہندوستان کو خدائی عطیہ“ سے تعبیر کرتے ہیں، آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہری خدا تھے لیکن حکومت نے انہیں نوٹ بند کرنے کے بعد بھکاری بنا دیا۔
شیوسینا نے اپنے ترجمان سامنا میں لکھا کہ نو آبادیاتی دور میں بہت سے لوگ برطانوی حکمرانی کو ”خدائی نظام حکومت“ کہا کرتے تھے ۔لیکن وہ خدائی نظام یا عطیہ نہیںتھا کیونکہ انگریزوں نے عوام کو صرف لوٹا تھا۔
وہ ڈیڑھ سو سال تک پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی حکمت عملی سے ہم پر ڈیڑھ سو سال تک حکومت کرتے رہے۔اور آج جو لوگ حکومت وقت کو خدائی عطیہ سمجھ رہے ہیں وہ خدا کی توہین کر رہے ہیں۔
شیو سینا نے مودی حکومت پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ کئی معاملات میں شاباشی لینے کے لیے اشرتہارات پر کثیر رقم خرچ کر رہی ہے۔اس نے یہ بھی پوچھا کہ ودربھ میںکپاس کی کاشت پر کیڑوں کے حملوں پر کیوں خاموش ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation turned people into beggars says sena in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply