غیر مروج کرنسی جمع کرنے کے معاملہ پر سپریم کورٹ کا مرکز اور ریزروبینک کو تازہ نوٹس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 500 اور ہزار کے پرانے کرنسی نوٹوں کوجمع کرانے کے حوالے سے داخل کی گئی ایک عرضی پر مرکز اور ریزروبینک کو تازہ نوٹس جاری کئے ہیں اور دو ہفتہ کے اندر جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر نے دونوں فریقوں سے تفصیلی جواب طلب کیا ہے اور آئندہ سماعت کے لئے 11 اپریل کی تاریخ طے کی ہے۔
عدالت نے عرضی گذار شاردا مشرا اوردیگر سے بھی دریافت کیا ہے کہ وہ اس زمانہ میں ہندستان میں تھے یا باہر۔ عرضی گذار کا کہنا ہے کہ 8 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر میں واضح طور سے کہا گیا تھا کہ 500 اور ایک ہزار کے کرنسی نوٹ جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہوگی۔ عرضی گذار وں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دستاویزی ثبوت پیش کریں کہ وہ پرانے کرنسی نوٹ جمع کرنے بنک گئے تھے یا نہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation supreme court issues fresh notices to centre and rbi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply