سرمائی اجلاس کے دوران حکومت کو گھیرنے کے لئے سونیاگاندھی کا پارٹی رہنماؤں سے تبادلہ خیال

نئی دہلی: ملک میں پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کر دیے جانے کے باعثعام لوگوں کو ہو رہی سخت پریشانی کے پیش نظرحکومت کو کل سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں گھیرنے کے لئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ آج یہاں ملاقات کی اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوئی اس میٹنگ میں 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند کرنے کے بعد نقد رقم کی قلتسے ملک بھر میں لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے ساتھ ہی ون رینک ون پنشن (اوآراوپی) کے مسئلے کو پارلیمنٹ میں زور شور سے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ اشیا اور سروس ٹیکس(جی ایس ٹی) کی حد 18 فیصد کرنے کی پارٹی کی شرط کو لے کر حکومت پر دباؤ بنانے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation sonia gandhi chairs partys strategy meet for winter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply