سپریم کورٹ نے نوٹ منسوخی کیس کی سماعت پیر تک موقوف کر دی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے نوٹوں کی منسوخی سے متعلق سبھی عرضیوں پر سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہاکہ رائج کرنسی کو غیر مروج کرنے کے کیس میں مختلف راحتیں اور رعایتیں چاہنے کی عذر داریاں اتنی زیادہ تعداد میں ہیں کہ کیس میںزبردست بے ترتیبی پیدا ہو گئی ہے اور سماعت کے لیے ان تمام عذر داریوں کو ایک ترتیب میں لانے کی ضرورت ہے۔
عدالت عظمی نے کہا کہ وہ سب سے پہلے نوٹوں پر پابندی سے عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں سے متعلق معاملے کی سماعت کرے گی جبکہ نوٹوں پر پابندی کے قانونی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر بعد میں سماعت کریگی۔ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے کوآپریٹیو بینکوں کو درپیش مسائل کے تناظر میں سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت اگر ان بینکوں کے لئے کچھ کر سکتی ہے تو اس پر غور کرے۔
اس سے پہلے اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے دلیل دی کہ کوآپریٹیو بینکوں کے پاس بنیادی ڈھانچہ ناکافی ہے جس کی وجہ سے پریشانی ہے۔ عدالت عدالت عظمیٰ نے مختلف ہائی کورٹوںمیں نوٹوں کی منسوخی کے خلاف زیر التوا عرضیوں کو دہلی منتقل کرنے سے متعلق مرکز کی درخواست اور نوٹوں پر پابندی کو چیلنج کرنے والی کوآپریٹیو بینکوں کی عرضیوں پر سماعت بھی پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation sc defers hearing to monday for a chaos free steamlined proceeding in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply