داعش کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار جمیل احمدسات روز کے پولیس ریمانڈمیں

جے پور:راجستھان میں جے پور کی ایک عدالت نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق وا لشام (داعش) کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار سیکر ضلع کے جمیل احمد کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ جمیل احمد کو سیکر ضلع کے فتح پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اے ٹی ایس کو پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ جمیل احمد داعش کے ساتھ لڑائی میں شامل ہونا چاہتا تھا اور اپنے کنبہ کا مستقبل محفوظ کرنے کے لئے اس نے ممبئی میں حال ہی میں پانچ فلیٹ خریدے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اے ٹی ایس اس سے لیپ ٹاپ، موبائل اور پین کارڈ ضبط کرنے کے بعد اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔وہ سوشل سائٹ پر لوگوں کو بھڑکا کر داعشمیں شامل کرتا تھا۔
جمیل احمد نے بتایا کہ وہ دوبئی میں نوکری کرتا تھا جہاں اسے دو لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی۔ اس میں وہ 15 فیصد رقم آئی ایس کو بھیجتا تھا۔وہ 13 سال سے دبئی میں رہ رہا تھا اور 15دن پہلے ہی ہندستان واپس آیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation helped ats nab islamic state man in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply