دہلی میں دو بینک افسران کرنسی تبادلہ میں بے ضابطگی کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے حکام نے پرانے نوٹوں کے بدلے میں نئے نوٹ جاری کرنے میں مبینہ بے ضابطگی کرنے کے الزام میں ایک پرائیویٹ بینک کے دو افسران کو گرفتار کیا ہے۔ ان افسران کے نام شوبھت سنہا اور ونیت گپتا ہیں۔
یہ ایکسس بینک کی کشمیری گیٹ شاخ میں ملازم تھے۔ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے نوٹ بندی کے بعد بینک میں پرانے نوٹ کے بدلے نئے نوٹ جاری کرتے وقت بے ضابطگی کی تھی۔ان افسران کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت کل دیر شام گرفتار کیا گیا۔ وجیلنس محکمہ کےحکام نے بینک سے تین کلو گرام سونا بھی ضبط کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بینک کے 11 کھاتوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation enforcement directorate arrests two private bank officers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply