کرنسی منسوخی کا اثر نئے مالی سال میں نہیں ہوگا: ارون جیٹلی

نئی دہلی: نوٹ منسوخی کو معیشت کے لئے طویل مدتی بنیاد پر مفید بتاتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں آج سال18۔ 2017 کا عام بجٹ پیش کیا اور کہا کہ کالے دھن، جعلی نوٹ اور دہشت گردی کی فنڈنگ پر حملہ کے مقصد سے کی گئی نوٹ منسوخی کا اثر نئے مالی سال میں نہیں پڑے گا۔ مسٹر جیٹلی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ کی منسوخی کا مقصد بڑی اور صاف ستھری معیشت بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت مہنگائی کی شرح کو نیچے لانے میں کامیاب رہی ہے۔ افراط زر بھی کم ہوئی ہے اور سال 2017 میں ترقی کی شرح بڑھے گی۔ دنیا بھر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری گھٹی ہے لیکن ہندوستان میں یہ اضافہ ہوا ہے۔ پہلی بار عام بجٹ کے ساتھ ریل بجٹ کو پیش کرتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے کہا کہ ریلوے کی خود مختاری قائم رہے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation effects will not spill over to the next yearjaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply