کرنسی منسوخ کیے جانے سے ہوڑہ جوٹ مل بند،ڈھائی ہزار مزدور بے روزگار

کلکتہ:نوٹ پابندی کی وجہ سے مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں آج شری ہنومان جوٹ مل انتظامیہ نے مل کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جوٹ مل کے مالکوں میں سے ایک دھن کمار پاتنی نے کہا کہ 500اور ہزار روپیہ کے نوٹ پرپابندی کی وجہ سے 20سے 25فیصد ورکروں کو اجرت نہیں مل پارہی ہے کیوں کہ ان کے پاس اکاؤنٹ نہیں ہے۔
چوں کہ ان کے پاس اکاؤنٹ نہیں ہیں اس لیے چیک اور الیکٹرانک کے طریقے سے تنخواہ نہیں دی جا سکتی ۔ان حالات میں ہم مل میں کام بند کرنے پر مجبور ہیں اس لیے نوٹس لگادیا گیا ہے۔ نوٹ پر پابندی کی وجہ سے دو ہزار ورکرس بے روزگار ہوگئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation effect 2500 lose jobs as howrah jute mill shuts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply