ہزار پانچ سو کے نوٹ بند کرنے سے راجستھان کو ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

جے پور: راجستھان ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ نے مرکز کی مودی حکومت پر نوٹ بند کرنے کے فیصلے کو بغیر تیاری کے ساتھ لاگو کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے ریاست کو اب تک ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
مسٹر پائلٹ نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ مرکز کی مودی حکومت ’سرجیکل اسٹرائک‘ کے نام پر لوگوں کے جذبات بھڑکاکر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس کی مخالفت حکومت کے نوٹ بند کرنے کے فیصلے پر نہیں، لیکن بغیر تیاری کے ساتھ لاگو کرنے کی وجہ سے لوگوں کو ہو رہی تکلیف کے سلسلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے کی وجہ سے آج پورے ملک میں عام لوگوں کو کام دھندہ چھوڑ کر لائن میں لگنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاطرخواہ بینکنگ نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں تو صورتحال اور بھی بدتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بند کرنےسے قبل مغربی بنگال سمیت کئی مقامات پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کروڑوں روپیوں کو بدلا گیا ہے اور بہت سے بی جے پی لیڈروں کو نوٹ بند کیے جانے کی پہلے سے ہی اطلاع تھی۔ مسٹر پائلٹ نے بدعنوانی اور کالے دھن کی روک تھام کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹ بند کیے جانے کے فیصلے کو کھوکھلی کارروائی بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی منشا عوام کو سرجیکل اسٹرائک کے نام پر اور حب الوطنی کے نام پر گمراہ کرکے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی منشا کرپشن اور کالا دھن پر روک لگانے کی ہوتی تو سب سے پہلے بے نامی جائداد کو ضبط کرکے ایسی جائدادوں کو نیلام کرنے کی کارروائی کرتی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation done in haste sachin pilot in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply