نوٹ منسوخی کے تین ماہ بعد بھی پریشانیاں کم نہیں ہوئیں: ممتا بنرجی

کولکاتا:پانچ سو اور ہزار روپے کے پرانے نوٹوں پر پابندی کو تین مہینہ مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ منسوخی نے ہندوستان کی اقتصادی آزادی کو چند افراد کے ہاتھوں میں گروی رکھ دی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ نوٹ منسوخی کے اثرات سے اب بھی عام آدمی پریشان ہیں ، چھوٹے کاروباری کی حالت خستہ ہوچکی ہے۔
صرف چند دولت مندوں کو فائدہ پہنچا ہے اور اس کیلئے ابھی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”تین مہینے مکمل ہوگئے ہیں ، مگر لوگوں کی پریشانیاں اب بھی کم نہیں ہوئی ہیں۔ملک نے اقتصادی آزادی کھودی ہے۔جب اقتصادی آزادی ختم ہوجاتی ہے تو انسان ذاتی آزادی بھی کھودیتا ہے۔صرف چند دولت مند افراد آسودہ حال ہیں۔اور عام آدمی، متوسط طبقہ، یومیہ مزدوری کرنے والے اور غریب طبقہ ابھی بھی پریشان ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation derailed the nation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply