بڑے نوٹ بند کرنے پر راہل گاندھی کے بیانات نظریاتی ٹکراؤ کا شاخسانہ: بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نوٹوں کی منسوخی پر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے الزامات کے تعلق سے آج کہا کہ یہ صرف نظریاتی ٹکراؤ ہے جو کالادھن ختم کرنے حکومت کے عہد کے خلاف موجودہ صورت حال کو قائم رکھنے کے حق میں ہے۔
بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسمہا راو نے یہاں کہا کہ کانگریس اور اس کے لیڈروں کی شناخت بدعنوانی کی وجہ سے ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک نئے دور کا نفاذ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کالے دھن کی برائی کو مٹانے کے حکومت کے عہد کے خلاف اب بھی بدعنوان معیشت قائم رکھنے کے حق میں ہے۔ مسٹر نرسمہا راؤ نے کہا کہ یہ نظریاتی ٹکراؤ ہے جہاں وزیر اعظم صاف ستھری معیشت بنائے رکھنے کے حق میں ہیں، وہیں کانگریس گندا اور بدعنوان نظام چاہتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation bjp counters rahuls charge sees ideological clash in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply