اتنے مصائب تو قدرتی آفت میں بھی نہیں آتے جتنے نوٹ بندش سے جھیلنے پڑ رہے ہیں: چدمبرم

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے کہا ہے کہ نریندر مودی قیادت والی بی جے پی حکومت کا نوٹ بندش کا فیصلہ احمقانہ تھا۔ نوٹ بندش پر ایک انگریزی جریدے انڈیا ٹوڈے کے زیر اہتمام ایک لیکچر میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے چدمبرم نے کہا کہ اتنے مصائب اور پریشانیاں تو کسی قدرتی آفت سے بھی نہیں ہوتیں جتنی نوٹ بندش سے ہوئی ہے۔
کئی کنبہ کئی کئی روز بھوکے رہے، چھوٹے کاروبار ختم ہو گئے۔قطار میں کھڑے کھڑے 100سے زائد افراد دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 8نومبر کی شب ٹیلی ویژن سے قوم کے نام نشر اپنے خطاب میں مودی نے 500اور 1000روپے کے نوٹ کا چلن غیر قانونی قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس سال مارچ میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بھاری جیت پر چدمبرم نے کہا کہ یہ نتیجہ اخذ کرنا کہ نوٹ بندش پر لوگوں نے انہیںووٹ دیا ہے غلط ہے۔بلکہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو بی جے پی نے پانچ میں سے صرف دو ریاستوں اتر پردیش اور اترا کھنڈمیں ہی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔باقی جگہ جس طرح اس نے حکومت بنائی وہ سب نے دیکھا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation a foolish decision by narendra modi govt says chidambaram in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply