راہل نے نوٹ منسوخی کو بھیانک آفت اور جی ایس ٹی کو تارپیڈو سے تعبیر کیا

نئی دہلی: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے دو بڑے فیصلوں، رائج الوقت پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی پر مودی حکومت کو زبردست ہدف تنقید بنایا۔
راہل نے نوٹ منسوخی کو بھیانک تباہی سے اور جی ایس ٹی کو تارپیڈو سے تعبیر کیا۔یہاں پارٹی جنرل سکریٹریوں کئے ساتھ میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ابھی تک ملک کے عوام کے درد کو محسوس نہیں کر سکے ہیں۔ انہوں نے 8نومبر کا کالا دھن مخالف دن منانے کے حکومتی فیصلہ پر کہا کہ یہ بات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر بی جے پی 8نومبر کو کاہے کا جشن منانے جارہے ہیں۔
جبکہ8نومبر پورے ملک کے لیے یوم غمہے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ جی ایس ٹی کی میٹنگ مین اس پر غور کیا گیا کہ ایک اچھے خیال کو سک بے دردی کے ساتھ تباہ کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہو زیر اعظم نے ملک کے عوام کو یکے بعد دیگرے دو بڑے جھٹکے دیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demonetisation a disaster gst torpedoed economy rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply